ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کے ایک فلیٹ میں حادثاتی آگ؛ بڑا سانحہ ٹل گیا

کاروار کے ایک فلیٹ میں حادثاتی آگ؛ بڑا سانحہ ٹل گیا

Wed, 27 Jun 2018 22:55:44    S.O. News Service

کاروار27/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے آشرم روڈ  پر واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ کے تیسرے فلور کے ایک فلیٹ پر اچانک آگ لگ گئی مگر گھرپر کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے بڑا سانحہ  ٹل گیا۔ واردات آج بدھ کی شام کو پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے پہلے ریفریجٹر کو آگ لگی تھی اور یہی آگ بعد میں  پورے کچن روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کچن روم میں موجود سبھی سامان   جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

فلیٹ کے اندر سے دھواں اُٹھتا دیکھ کر پڑوس میں واقع لوگوں نے  فوری  فائر بریگیڈ کو  خبر دی اور فائر بریگیڈ کا عملہ کچھ ہی دیر میں وہاں پہنچ گیا اور  کامیابی کے ساتھ آگ پر قابو پالیا۔ بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ نے اتنی جلدی آگ پر قابو پایا کہ  آگ کچن روم کے ایک کونے میں واقع  گیس سلینڈر تک نہیں پہنچ پائی، ورنہ کافی بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔

یہ فلیٹ روی سالیسکر کا بتایا گیا ہے جو واردت کے دوران گھر پر موجود نہیں تھے ۔

کاروار پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: